مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے شعبہ جنگی اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کی غیور فلسطینی قوم اور اس کی جرات مند مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ کے مجاہدین نے صہیونی فوج کے مرکز میتات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
اسی اثناء صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوب میں ان علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں سے بالائی الجلیل میں واقع قصبے میتات کی طرف راکٹ داغے گئے تھے۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمت کے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صیہونی رجیم نے غزہ کے نہتے عوام پر آگ اور بارود برسایا جس کے جواب میں لبنان کی حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی فوج کے خلاف جوابی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا جو ہنوز جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ